لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری، دو روز میں 6 شہری شہید

Published on November 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

6
لاہور(یواین پی) مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھنے لگا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کے بزدلانہ وار جاری ہیں۔ بٹل سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی جاری ہے۔ منڈول گاؤں میں بھارتی مارٹر گولے گرنے سے ماں بیٹی سمیت تین شہری شہید ہو گئے۔ کھوئی رٹہ میں بھی ایک شہری بھارتی جارحیت کا نشانہ بن گیا۔ چڑھوئی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ سبز کوٹ، کھوئی رٹہ، نکرن، شردا، تاندر اور بارو سیکٹرز پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے ایل او سی پر ایک خاتون سمیت تین شہری شہید ہوئے تھے۔ پاکستان نے بھارتی فائرنگ پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے تین روز قبل نکیال اور چندروٹ سیکٹر میں خاتون سمیت تین شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题