سچل سرمست کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع،قائم علی شاہ نے مزار پر چادر چڑھائی

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 939)      No Comments

111
خیرپور(یواین پی)سندھ کے صوفی شاعرحضرت حافظ عبدالوہاب المعروف سچل سرمست  کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےمزارپرچادرچڑھائی اوردعامانگی۔تفصیلات کے مطابق خیرپورکے قریب درازا شریف میں حضرت سچل سرمست کا عرس شروع ہوگیا جس میں شرکت کےلئے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے زائرین کے کھانے پینے اور رہائش کا بندوبست بھی کیا ہے تین روزتک جاری رہنے والی تقریبات میں جہاں محافلِ سماع کا انعقاد ہوگا وہیں سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑے کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے، مزار کے اطراف میں بازار سج گئے ہیں جبکہ تفریح کے لئےسرکس بھی لگی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر چادرچڑھائی اورخصوصی دعا کرائی۔اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھےاورزائرین کو باہرنکال دیا گیا۔دربارپرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومتی رٹ قائم کردی ، کراچی کے حالات قابومیں ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کم ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy