دنیا جان لے امریکی مفاد پہلی ترجیح ،پورے امریکہ کا صدر ہوں ،سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، ٹرمپ

Published on November 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

dpنیویارک… نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صرف ری پبلکنز کے ہی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک اور تمام امریکیوں کے صدر ہیں،منصب کے لئے منتخب کرنے پر امریکی عوام کے شکر گزار بھی ہیں۔دنیا جان لے کہ امریکی مفاد ان کی پہلی ترجیح ہوگی تاہم جو قومیں ساتھ چلنا چاہیں گی انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی عظیم روایات کو آگے بڑھائیں گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،سکول، ہسپتال اور سڑکیں بنائیں گے جبکہ ان کے پاس بہترین معاشی پلان بھی موجود ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں امریکا کا مفاد ان کی پہلی ترجیح ہوگا تاہم جو قومیں ساتھ چلنا چاہیں گی انہیں ساتھ لے کر چلیں گے، امریکی ترقی کے لئے معاشی پیداوار کو بھی دوگنا کیا جائے گا، کوئی بھی خواب بڑا نہیں ہوتا،سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ عوام کی حمایت اور رائے سے آگے بڑھیں گے اور رنگ ونسل سے برتر ہوکر امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔ نو منتخب امریکی صدر نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا، زبردست مقابلہ کرنے پر ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme