سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کوہوگا، ماہر فلکیات

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

ریاض (یواین پی )ماہرفلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کوہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کومتوقع ہے۔قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ شعبان کی 29 تارریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے اگر فضا آبریا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔فلکیات کے مطالعے سے یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر2 مئی کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes