لاہور سے بھارتی خاتون جاسوس گرفتار

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

222
لاہور(یو این پی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے بھارتی جاسوس خاتون گرفتار ہوئی ہے جو بھارت میں پاکستان سے متعلق مختلف معلومات مہیا کرتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرانہ نامی گرفتار خاتون کچھ عرصہ قبل باغبانپورہ کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہنے آئی تھی۔ عمرانہ بھارت میں پاکستان سے متعلق معلومات فراہم کرتی تھی جس پرحساس اداروں نے کارروائی کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خاتون کے قبضے سے موبائل فون کے مختلف سمز بھی برآمد ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں ن خاتون کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog