روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

4
لاہور(یو این پی)  پیر کو انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.73 روپے سے بڑھ کر 104.80 روپے اور قیمت فروخت 104.78 روپے سے بڑھ کر 104.85 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 10 پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10 روپے سے بڑھ کر 106.20 روپے اور قیمت فروخت 106.30 روپے سے بڑھ کر 106.40 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 80،80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115.30 روپے سے کم ہو کر 114.50 روپے اور قیمت فروخت 116.80 روپے سے کم ہو کر 116 روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 133.60 روپے سے گھٹ کر 132.80 روپے اور قیمت فروخت 135.10 روپے سے گھٹ کر 134.30 روپے پر آ گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题