ہارون آباد،یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات

Published on November 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

\"police

ہارون آباد(یو این پی )یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کے اظہار کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل ہارون آبادملک محمد رفیق کھوکھر کی زیر قیادت پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں پولیس اور سیکورٹی کے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ڈی ایس پی آفس سے ہوا اور قائد اعظم روڈ،بنگلہ روڈ،مین بازار،عوامی بازار،اور یوم عاشور کے جلوس کے رووٹ سے ہوتا ہوا فلیگ مارچ مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا ۔فلیگ مارچ سیکورٹی کے موثر اقدامات کا متاثر کن عملی نمونہ تھا ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ملک محمد رفیق کھو کھر نے فلیگ مارچ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا کہ فلیگ مارچ پولیس اور دوسرے سیکورٹی اداروں کی مستعدی اور یوم عاشور کے موقع پر ہائی الرٹ ہونے کی علامت ہے اور پورے علاقہ میں پولیس فورس نے بھر پور حکمت عملی کے تحت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں اور اس سلسلہ میں ہر جوان اور آفیسر اپنے فرائض قومی جذبے سے نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور شر پسند عناصر کی سر کوبی پولیس فورس کا مشن ہے فلیگ مارچ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

وائٹل گروپ ہی علاقہ کی حقیقی تعمیر وترقی کا ضامن ہے، سعید احمد
ہارون آباد(یو این پی)وائٹل گروپ کے بانی اور مخیر شخصیت حاجی سعید احمد نے وائٹل ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کی گروپ کے ساتھ لازوال کمٹمنٹ اور جدو جہد کی بدولت ہمارا گروپ کامیابی کی ضمانت بن چکا عوام اب بخوبی جان چکے کہ وائٹل گروپ ہی علاقہ کی حقیقی تعمیر وترقی کا ضامن ہے ا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ آنے تک اپنے اپنے حلقوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور تمام کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمارا گروپ تمام سیاسی کارکنوں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فیورٹ ہے اور اکثریت ہمارے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے ۔اس موقع پر طارق محمود ملہی ،ملک اکرم شہاب ،ملک محمد ریاض خلجی ،محمد بلال،ارشد کاکا،،سیف اللہ خان ،ملک ارشد لالہ،ارشاد راشد اور سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے ۔

اعجاز احمد ہی ہماری زوال پذیر بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دے سکتے ہیں
ہارون آباد(یاسر ندیم چوہدری سے)ڈیو واٹمور کی کوچنگ کے کنڑیکٹ کے خاتمے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو سابق ٹیسٹ سٹار بیٹسمین اعجاز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنا ہی دانشمندانہ فیصلہ ہو گا ۔اعجاز احمد جدید عہد کی بیٹنگ تکنیک بالخصوص ون ڈے میں بیٹنگ کا بھر پور تجربہ رکھتے ہیں اور 250سے زائد ون ڈے میچز کھیلنے والے کوالیفائیڈ کوچ اعجاز احمد ہی ہماری زوال پذیر بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دے سکتے ہیں اس امر کا مطالبہ مقامی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں افضل سجاد ،ساجد رامے،اکمل اعوان ،عمیر جعفر ،حافظ ضیاء الرحمان،محمد ابوبکر اعجاز اور دانیال اکمل نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر کے ورلڈکپ 2015کی کامیابی کے لیے مضبوط بیٹنگ لائن اپ تیار کرنے میں مدد مل سکے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes