قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے،چین

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

66
بیجنگ (یوا ین پی )چین نے ایک بارپھرواضح کیاہے کہ وہ پاکستان کی قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اس کے شانہ بشانہ رہے گا۔چینی صدرشی جن پنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے نام پیغام میں بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پردہشت گردی کے حالیہ حملے کی مذمت کی اورجانی نقصان پرچین کی حکومت اورعوام کی طرف سے ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ چین ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اوردہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے واضح کیاکہ چین دہشت گردی سے نمٹنے ،قومی سلامتی اورعوام کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کیساتھ کھڑاہے اورہمیشہ اس کے شانہ بشانہ رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog