فلم ’’ہوٹل‘‘ کا تھیٹریکل ٹریلر سندھ بورڈ آف فلم سینسر سے پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کر دیاگیا

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

\"Meera-Ok-2\" 
لاہور(یواین پی) گزشتہ دنوں سندھ بورڈ آف فلم سینسر سے ’’ہوٹل‘‘ فلم کا تھیٹریکل ٹریلر پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیاہے ، سینسر بورڈ کے تمام اراکین نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئندقرار دیا، اس موقع پر مقامی سینما کے سرگرم رکن نواب الحسن صدیقی نے ’’ہوٹل‘‘ فلم کے ٹریلر کو اعلی معیار کو سراہا اور انہوں نے فلم انڈسٹری کے لیے پازیٹیو سائن قرار دیا، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فلمی تاریخ میں پہلی بار ’’ہوٹل‘‘ فلم کا آفیشل ٹریلر ایک باوقار تقریب میں لانچ کیا گیا جس میں شوبزکی اعلی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی اور اس کی بھر پور کوریج کی، ’’ہوٹل‘‘ کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد پڑوسی ممالک کے ڈسٹری بیوٹرز نے فلم کے پروڈیوسر سردار نوید اے خان سے شروع کر دیے ہیں جو ان دنوں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں ، فلم ہوٹل کے تھیٹریکل ٹریلر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں نے اسے بھارت کی پروڈکشن سمجھنا شروع کر دیا ہے مگر اس کے برعکس ہوٹل کی عکس بندی مکمل طور پر پاکستان کے چند شہروں میں کی گئی ہے،فلمسٹار میرا اس فلم میں ’’کاشیکا‘‘ کا مرکزی کردار ادا کرکر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy