مالی سال 2016 کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری، ترقی کے حکومتی دعوے غلط ثابت

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

7
کراچی (یو این پی) حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے اپنی جگہ مگر کیا اس کے فوائد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام تک پہنچ رہے ہیں؟ سٹیٹ بینک نے مالی سال 2016 کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ میں بہت سے چونکا دینے والے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس سے حکومت کے تعلیم، صحت اور غربت میں کمی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 60 فیصد افراد کھانا پکانے کے ایندھن سے محروم ہیں جبکہ 48 اعشاریہ 5 فیصد افراد سکولز سے اور 32 فیصد افراد طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ بات یہیں تک ختم نہیں ہو جاتی سٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ملک میں 38 فیصد افراد گنجائش سے کم جگہ پر رہنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں بلوچستان کو سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ قرار دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 86 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes