عام استعمال ھونے والی مختلف امراض کی 200 سے زائد ادویات کی قلت

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک بھر میں عام استعمال ہو نے والی 200 سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔ملک بھر میں صارفین کو مارکیٹ میں مقامی اور درآمد شدہ ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ٹی بی، خون پتلا کرنے والی ادویات، مختلف ویکسینز اور بائیولوجیکل پروڈکٹس کی مارکیٹ میں عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پیداواری اخراجات میں اضافے کے سبب درجنوں ادویات نہیں بنائی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے سبب امپورٹرز بھی بیرون ملک سے ادویات نہیں منگوا رہے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں سمگلڈ اور جعلی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز کے طور پر 220 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز وزارت صحت کو دی ہے، نئی ادویات کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن دے کر اس مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes