حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے؛بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی )تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آزاد کشمیر حکومت میں کوئی اہلیت نہیں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بات کرے میں نے یورپ اور امریکہ میں تمام فورمز پر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی نمائندگی کی مودی اور نواز گٹھ جوڑ کو ہر جگہ بے نقاب کروں گا نواز شریف نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی اور آج اس کے بیٹے گریڈ18کے آفیسران سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔یواین پی کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار اسمبلی نثار انصر ابدالی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 8جولائی کو ھمبرگ میں G-20کا اجلاس ہو رہا ہے اس موقع پر ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور اقوام عالم کو باور کرائیں گے کہ سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کر رہا ہے جہاں لوگوں کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا بنایا جا رہا ہے ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے نسل کشی کی جا رہی ہے انسانی خون بہایا جا رہا ہے انڈیا کا گھناؤنا چہرہ ہر فورم پر بے نقاب کریں گے ساری صورت حال میں پاکستان کی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے وزیر خارجہ کا نہ ہونا بھی ایک سقم ہے آزاد کشمیر حکومت بھی نااہل ہے این ٹی ایس کے ذریعے دس دس سال سے زائد نوکریاں کرنے والوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی طرز پر یہاں مظفرآباد اور بھمبر میں لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا نااہل حکومت پاکستان میں میاں نواز شریف کی حکومت کیساتھ ہی دھڑام سے گرے گی اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بیک وقت الیکشن ہوں تاکہ لوگ آزادانہ طریقہ سے اپنا حق رائے استعمال کر سکیں دھاندلی کے الیکشن سے مقبوضہ کشمیر اور ہمارے الیکشن کا فرق ختم ہو جاتا ہے ۔ صدر تقریب نثار انصر ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی بناہ کے لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کے پروگرامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس طریقہ سے مسئلہ کشمیر اور یورپ امریکہ میں اجاگر کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی کشمیریوں کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں جلد پاکستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ۔ افطار ڈنر کی تقریب سے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر، جاوید شاہد ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی سردار نعیم آرزو، چوہدری رزاق ایڈووکیٹ، چٹھہ ایڈووکیٹ،بشارت کولی ایڈووکیٹ، احسان چوہان، قاضی اسد تبسم ، چوہدری ریاض، اعجاز یوسف ایڈووکیٹ، وقاص رزاق، سلیمان داؤد ، عامر زرگر ، عمران طارق، شاہد چوہدری ، انوار چیچی، وقار چوہدری نے خطاب کیا۔ افطار ڈنر میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض بشیر ناز ایڈووکیٹ نے انجام دئیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题