جنرل صاحب پاکستان کو آپ پر فخر ہے: مریم نواز کا ٹویٹ

Published on November 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

7
لاہور(یوا ین پی)وزیر اعظم کی صاحبزادی کا جنرل راحیل شریف کی کارکردگی اور شاندار سروس پر خراج تحسین، کہتی ہیں اچھی تاریخ رقم ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اعلیٰ عسکری خدمات پر ملک کی زیادہ تر سرکردہ شخصیات تعریف و توصیف کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جنرل صاحب پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے دور میں ادارے مضبوط ہوئے، انہوں نے اچھی تاریخ رقم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog