ماہ رمضان کی قدر وہی کرتے ہیں جو صراط مستقیم پہ چلتے ہیں شوبز شخصیات

Published on May 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

دنیا کی رنگینیوں میں ذلت ہے ،ماہ صیام میں اللہ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے
لاہور(یواین پی ) ہم لوگ اس مبارک مہینے کی قدرومنزلت سے واقف نہیں، کیونکہ ہماری ساری فکر دنیاوی کاروبار کے لئے ہے اس مبارک مہینے کی قدر وہ لوگ کرتے ہیں جن کے دل خوف خدا سے آباد اور صراط مستقیم پہ چلتے ہیں ان خیالات کا اظہار شوبز کے ستاروں فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،جنرل سیکرٹری المرادپروڈکشن و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ماڈل و اداکارہ روز بٹ،اداکارہ حمیراناز،سنگر حنا ملک،سنگر مناحل فریدی،اداکار علی چوہدری،سنگر امین راجہ،سنگر امیر احمد،سنگر صائمہ اختراور کامران حیات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ستاروں کا کہنا تھا کہ دنیا کی رنگینیوں میں سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ نہیں اسلام کے سنہری اور لازوال اصولوں سے دوری ہمیں پستی میں گرا رہی ہے رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog