عیسر کرکٹ لیگ نے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کو 19 رنز سے شکست دے دی

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے پہلا ایس سی سی انٹر سٹی سیریز ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جو عیسر کرکٹ لیگ نے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کو 19 رنز سے شکست دے کر جیت لیا شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس میچ کو دیکھنے کے لیے گروانڈ میں موجود تھی مقررین کا کہنا تھا کہ عیسر کرکٹ لیگ کے تمام عہدیدارن کی شب و روز کی انتھک محنت سے آج عیسر ریجن میں کرکٹ کا کھیل بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے اس سے نا صرف کرکٹ کا کھیل پروان چڑھے گا بلکہ نئے کھیلنے والوں کو اپنی کارگردگی کے جوہر دکھانے کے مواقعے بھی حاصل ہونگے ٹورنامنٹ کا یہ فائنل میچ عیسر کرکٹ لیگ اور نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین کھیلا گیا نجران کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا عیسر کرکٹ لیگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے جواب میں نجران کرکٹ ایسوسی ایشن مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 186 رنز بنا سکی عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضیغم عباس نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنا کر نٹ آوٹ رہے جبکہ محمد عدنان نے 31 گیندوں پر 56 رنز بنائے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد عادل نے 49 گیندوں پر 89 رنز بنائے اور حبیب الرحمن نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ میں اعلی کارگردگی کی بنا پر ضیغم عباس مین آف دی سیریز قرار پائے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی شیخ محمد سعید ابو ملحہ کا کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے اس سے ناصرف صحت مند سر گرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ ملک اور معاشرے کی ترویج اور ترقی بھی ہوتی ہے عیسر کرکٹ لیگ کے چیئرمین افضل بٹ نے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینا ہمارا اولین مقصد ہے اس طرز کے ٹورنامنٹ کرواتے رہیں گے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے مواقعے حاصل ہوتے رہیں تقریب کے اعزازی مہمان قاسم نقوی اور محمد انجم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی کوشیش دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے کے روشن امکانات ہیں اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کرکے کرکٹ کی اعلی روایت کو قائم رکھا مہمان اعزازی نے عیسر ریجن میں کرکٹ کی ترویج کے لیے عیسر کرکٹ لیگ کے تمام عہدیدارن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب کے آخر میں عیسر کرکٹ لیگ کے کپتان فراست آفریدی کو ٹورنامنٹ جیتنے پر خصوصی ٹرافی دی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں اور عہدیدارن کو انعامات اور شیلڈیں بھی پیش کی گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog