پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائیگا

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسیaids مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،ایڈزکا مرض دنیا کی چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آرہا ہے اوراس وقت پوری دنیا میں تقریباچارکروڑ افراد ایچ ائی وی وائرس کاشکار ہیں۔اقوام متحدہ کے تحت ایڈزکا عالمی دن پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا۔یواین پی سروے کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں جنوب ایشیائی ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے ،،ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے ایڈز انسانی جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس قدر کم کردیتا ہے کہ وہ جراثیم بھی جو عام طورپر بیماری پیدا کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، بیماریوں کاباعث بنناشروع ہوجاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog