میری غزلیں اور گانے پسند کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جنیوا رائے

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

سوشل میڈیا پہ میرے فالورز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہورہا ،میری فلموں کو پذیرائی مل رہی ہےjr
ممبئی( یواین پی) سوشل میڈیا پر مقبولیت اللہ کا کرم ہے اور میرے والدین کی دُ عائیں ہیں انہوں نے کہا کہ آج میری غزلیں اور گانے پسند کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار معروف بھارتی گلو کارہ جنیوا رائے نے یواین پی سے ایک گفتگو کے دوران کیاانہوں نے مزید کہاکہ بعض غزل شوز میں ایسے بھی ہوتا ہے کہ پر ستار جھوم اُٹھتے ہیں اور ان پر سحر چھا جاتا ہے میں اپنے پر ستاروں کی دل سے قدر کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے بلا کی آواز عطا کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پر ستاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج میرا نام بڑے گلوکاراؤں میں سمجھا جانے لگا ہے میں اپنے استادوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا انہوں نے کہا کہ میری فلموں کو بھی پسند کیا جارہا ہے بعض فلمیں ہٹ بھی ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب میری فلمیں پاکستان کے سینماؤں میں بھی مقبول ہونگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy