بھارت میں نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر احتجاج، مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپ

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

16
نئی دہلی(یو این پی)بھارت میں ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف حزب اختلاف کی اپیل پر ملک گیر مظاہرے کئے گئے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے احتجاج کیا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے دھمکی دی ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو وہ آخری سانس تک مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گی۔نئی دہلی،اتر پردیش،مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں ہزاروں افراد نے بینکوں کے باہر مظاہرے کئے اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپ بھی ہوئی۔ ریاست بہار میں عوامی احتجاج کے باعث ٹرین سروس متاثر رہی۔ بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا اور ایوان بالا راجیا سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان نے نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث اسپیکرز کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کولکتہ میں مظاہرین سے خطاب کے دوران دھمکی دی کہ مودی نے نوٹوں کی تبدیلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ حکومت کے خاتمے تک مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتی رہیں گی۔ ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکلیش یادیو نے جوئان پور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مودی سکھ کی نیند سورہے ہیں لیکن غریب کسان اور مزدورپریشان ہیں۔ جن افراد کے اکانٹ نہیں وہ اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی کہاں جمع کرائیں۔ اکلیش نے کہاکہ مودی نے جان بوجھ کر بینکوں اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نوٹوں کی تبدیلی کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog