جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے۔ شیخ رشید

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوا دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy