صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریزو ماحولیات بلال افضل کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ

Published on August 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )صوبائی وزیر بلال افضل نے اٹاری کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیاانہوں نے ہیلتھ کاؤنٹر، لائیو سٹاک کاؤنٹر، ریسکیو کاؤنٹر پر دستیاب ادویات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو آپریشن، فلڈ ریلیف کیمپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری میں 2000 سے زائد سیلاب متاثرین مرد و خواتین اور بچے لائے گئے ہیں سیلاب متاثرین کو عزت اور وقار کے ساتھ فلڈ ریلیف کیمپ میں تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرین کو تین وقت کا بہترین کھانا مہیا کیا جا رہا ہے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کے لیے بستروں، پنکھوں اور خیموں کا وسیع انتظام کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے گفتگو بھی کی صوبائی وزیر نےسیلاب متاثرین کو دیا جانے والا کھانا بھی چیک کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے چارہ کا بندوبست بھی کیا جائے جو لوگ دریا کے علاقوں میں رہ گئے ہیں انہیں بھی فوری طور پر ریسکیو کیا جائے.سیلاب متاثرین کے لیے بہترین انتظامات کرنے پرصوبائی وزیرنے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی صوبائی وزیرنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ریسکیو1122 کے جوانوں کو بھی دن رات لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور جاں فشانی سے کام کرنے پر شاباش دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes