پاکستان ریلوے انتظامیہ نے جنگشاہی ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کا اسٹاپ ختم کردیا

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے جنگشاہی ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کا اسٹاپ ختم کردیا جنگشاہی سمیت ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام میں شدید بیچینی منتخب نمائندوں سے نوٹس کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ سجاول ضلع کی عوام کو سفری سہولیات مہیا کرنے والی واحد ریلوے اسٹیشن جنگشاہی پر پاکستان ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بولان میل کا اسٹاپ ختم کرنے پر جنگشاہی کے سماجی رہنماؤں سمیت پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹہ کے اعزازی ممبر فقیر عبد الصمد جوکھیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ جنگشاہی ٹھٹہ کا اہم ترین ریلوے اسٹیشن ہے جس پر پہلے ہی بہت کم ٹرینوں کا اسٹاپ ہوتا ہے لیکن اس وقت پاکستان ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بولان میل کا اسٹاپ بھی ختم کردیا گیا ہے جس پر عوام میں شدید بیچینی ہے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے میڈم شمس النساء میمن ، اور سجاول کے ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی ، سے اپیل کرتے ہیں کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بولان میل کا اسٹاپ جنگشاہی ریلوے اسٹیشن سے ختم کرنے والے اقدام کا نوٹس لیا جائے اور پاکستان ریلویز کی انتظامیہ سے بات کر کے بولان میل سمیت تمام ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کروائیں جائیں تاکہ ٹھٹہ سجاول کے عوام کو سفری سہولیات مہیسر ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes