پشاور: فاٹا ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہنگامے کی نذر ہوگیا

Published on December 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

2
پشاور(یو این پی)پشاورمیں فاٹا ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر گورنرخیبرپختونخوا کو اجلاس چھوڑ کرجانا پڑ گیا۔ قبائلی عمائدین بھی گورنر کے پیچھے پیچھے اجلاس سے چلتے بنے شرکاء نے گو ایف سی آر گو کے نعرے لگائے۔تفصیلات کےمطابق پشاورکے مقامی ہوٹل میں فاٹا ریفارمز کمیٹی کا اجلاس قبائلی علاقوں میں اصلاحات کےلئے بلایا گیا تھا لیکن اجلاس کے دوران اچانک طلبہ کے گروپوں نے نعرے بازی شروع کردی اور گو ایف سی آر گو کے نعروں کی گونج میں شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے باعث گورنرخیبرپختونخوا اجلاس ادھورا چھوڑ کرچلے گئے۔ اجلاس میں شریک اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور قبائلی عمائدین بھی گورنر کے پیچھے پیچھے ہال سے نکل گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes