گٹر ابلنے سے گگو منڈی کی گلیاں اور بازرار جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے

Published on December 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

\"Sam_0153\"
گگو منڈی (نذیر احمد شاہین) شہر بھر میں گندے پانی کے گٹر ابلنے پر گلیاں اور بازاروں میں جوہڑ بن چکے ہیں ایک سروے کے دوران عوام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گزشتہ کئی مہینوں سے سب تحصیل آفس اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے مین گیٹ کے سامنے آئے روز گندے پانی کے گٹر ابلنے کی وجہ سے گندہ پانی بازار میں جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے عوام کو بازار جانے کے ساتھ ساتھ سب تحصیل آفس اور طالبات کو سکول جانے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ شہر کی مین آبادی مظفر پارک کالونی میں جگہ جگہ سے گندے پانی کے گٹر ابلنے کی وجہ سے بازار جوھڑوں کا منظر پیش کرنے لگے یاد رہے

\"Graphic1\"

اس بارے میں شہریوں نے ٹی ایم اوسے کئی مرتبہ رابطہ کیا مگر  ٹی ایم او نے اس کے بارے میں کوئی ایکشن نہ لیا گزشتہ پانچ روز سے مین بازار سے برلب نہرکو آنے والہ راستہ گٹر بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی بازار سے ہوتا ہوا مین روڑ نہر پر جا پہنچاہے اس بارے میں شہرویوں نے  ٹی ایم او کے عملہ کو بار بار اطلاع دی مگر عملہ نے ابھی تک لا پرواہی کا ثبوت دیا بلکہ  ٹی ایم اوکا عملہ گٹروں کی صفائی کرنے کی بجائے ابلے ہوئے گٹروں سے گاڑی کے ذریعے پانی نکال کر عوام کوسب اچھا کہا کر چلے جاتے ہیں ہیں پانی دوبارہ جمع ہونے پر گٹر دوبارہ ابلنا شروع ہو جاتے ہیں یاد دلایا جائے کہ گگو شہر کے گندے پانی کی نگاسی کے لیے لگائے گئے ٹیوب ویل بند ہونے سے بھی گٹر ابلنے شروع ہوجاتے ہیں ٹیوب ویل کو چلویا جائے شہرویوں نے یواین این پاکستان  سے اپیل کی کہ اعلی حکام تک ہماری آواز پہنچائی جائے تاکہ اعلی حکام کے حکم پر ہی  ٹی ایم اوشہر کی نگاسی کا بندو بست کر سکے اس کے علاوہ شہر بھر مین بازارمیں گندگی کے ڈھیر اکژ لگے رہتے ہیں بازار میں  ٹی ایم او ٹی ایم اوکا عملہ بازار کے چکر وغیرہ لگا کر واپس چلا جاتا ہے عوام نے ڈی سی اووہاڑی اوراعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بند گٹرچالوکروائے جائیں اور مین بازار میں گندگی کے ڈھیروں کو روزانہ کے طور پر ختم کیا جا ئے تاکہ اس سے پھیلنے والی مہلک بیماریوں سے بچاجا سکے ٹی ایم اوبورے والہ سے رابطہ کرنے پر انھوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ گگو منڈی سب تحصیل ہے یہاں پر  ٹی ایم اوکے عملہ کا انتظام نہ ہے جبکہ کہ بورے والہ میں بہت کام ہے اور ہم گگو منڈی کا کام بطور ہمدردی کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes