شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

Published on December 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

6

لاہور(یو این پی) لندن میں طبی معائنے کے بعدماہر ڈاکٹروں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا معمول کا میڈیکل چیک اپ 3ماہ قبل ہونا تھا تاہم وہ سرکاری اور نجی مصروفیات کے باعث وقت پر طبی معائنہ نہ کراسکے اور گزشتہ روز طبی معائنے کے لندن پہنچے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے اور ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی میڈیکل چیک اپ کے بعد جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل صحت عامہ کی طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد وہ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog