تھانہ سٹی جھنگ ٹاؤٹوں اور رشوت خوری کا گڑھ بن گیا

Published on December 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

جھنگ (شفقت اللہ)تھانہ سٹی جھنگ ٹاؤٹوں اور رشوت خوری کا گڑھ بن چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق ذیشان نامی نائب محرر اور پولیس اہلکار نے مل کر شریف شہریوں کو بلا وجہ پریشان کر کے اور موٹر سائیکل پکڑ کر رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے فی موٹر سائیکل چھوڑنے کی فیس پندرہ سو روپے مقرر کر رکھی ہے مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کو تھانے میں ہونے والی اس بدنظمی اور کرپشن کی اطلاعات ہونے کے با وجود ایس ایچ او نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس کے علاوہ بغیر رشوت اور سفارش کے کسی سائل کی درخواست نہ وصول کی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تھانہ سٹی کی پولیس سے تنگ ایک سائل نے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کو چاہئے کہ تھانوں کے باہر نوٹس بورڈ آویزاں کرکے اس پر لکھوا دیں کہ بغیر سفارش یا رشوت تھانوں میں داخلہ ممنوع ہے وگرنہ اپنی ذلالت کے ذمہ دار عوام المناس خود ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题