آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ مشن ہے ، راجہ محمد فاروق حیدر خان

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ مشن ہے ، اپنا پیٹ کاٹ کر اولادوں کو پڑھانے والے غریب والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے بچوں کو اب میرٹ پر روز گار ملے گا ۔مالی ،اخلاقی کرپشن کے خاتمے کے لیے طویل المعیاد منصوبہ بندی کررہے ہیں ،پاکستان کے اندر میاں نوا ز شریف کی قیادت میں قائم حکومت نے تین سالوں میں قومی اداروں کو مظبوط کیا ، سیاسی مداخلت ،کرپشن ،اقربا پروری کا خاتمہ کیا ،غریب اور مزدورپیشہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کیے میاں نواز شریف کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کو آزادکشمیر میں عملی جامعہ پہنائیں گے عوام اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو بھی یاد رکھیں ،رشوت لینے او ر دینے والا دونوں جہنمی ہیں ،احتساب بیورو کو مثالی ادارہ بنائیں گے کہ اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے لیکن اسے سیاسی انتقام کے طورپر قطعی استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی سول سوسائیٹی کرپشن کے خاتمے اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکرے ،ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جہاں ادارے مظبوط ہوں ،خود احتسابی اور شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ حکومتی مشنری کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس کار خیر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ۔وہ یہاں کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر ہاوس میں وزراء کرام ،اراکین اسمبلی ،مختلف علاقوں سے آے وفود سے بات چیت کررہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو بطور امانت سمجھ کر استعمال کررہے آزادکشمیر غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خطہ ہے یہاں رب العزت نے ہمیں بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ان کا درست استعمال کیا جاے تو ہم خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں میری ٹیم اور پارلیمانی پارٹی صاف ستھرے لوگوں پر مشتمل ہے جو ریاست کے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں سابقہ حکومتوں والی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے آزادکشمیر کے اندر قانون کی حکمرانی اور سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بے روز گاری کی شرح سو لہ فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے ہمارے نوجوان پڑھے لکھے اور باصلاحیت ہیں ان کو ترقی اور اپنی صلاحیتوں کے کھل کر اظہار کے مواقع کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اپنی محنت مزدوری اور پیٹ کاٹ کر اولادوں کو پڑھانے والے غریب والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے بچوں کو اب میرٹ پر روز گار ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کررہا ہے ،ادارے مظبوط ہو رہے ہیں ،ملکی معاشی ترقی کی رفتاراور اعشاریے گزشتہ دس سالوں کی نسبت سب سے اوپر ہیں ان تمام کامیابیوں کے پیچھے ملک کے ساتھ مخلص اور بے لوث قیادت ہے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ملک کے لیے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کی زیر قیادت آزادکشمیر میں ان کا ایجنڈا آگے لیکر جارہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题