دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور کے یونٹس ٹرپ کر گئے ، مختلف اضلاع میں بجلی بند

Published on December 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

15
 کوئٹہ (یو این پی )ملک کا سب بڑا بجلی گھر دھند کے باعث ٹرپ کر گیا ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کو گڈو سے بجلی کی فراہمی معطل ، یونٹس کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ملک کا سب سے بڑا بجلی گھر گڈو تھرمل پاور ہائوس دھند کے باعث ٹرپ کر گیا ہے جس کے باعث بجلی پیدا کرنے والے تمام یونٹ بند ہوگئے ہیں ۔ یونٹ بند ہونے سے اندرونی سندھ بلوچستان سمیت ملک دیگر علاقوں کو گڈو سے بجلی فراہمی معطل ہو گئی ہے گڈو تھرمل پاور ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث گڈو پاور پلانٹ کے تمام یونٹ بند ہوگئے ہیں ۔ یونٹ نمبر تین کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ گڈو پاور ہائوس سے نیشنل گریڈ کو اس وقت تقریبا 650 میگاواٹ بجلی مہیا کی جا رہی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题