سیاحتی مقام گلمرگ میں اس موسم کی دوسری برف باری

Published on December 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments
7
سری نگر(یو این پی)سیاحتی مقام گلمرگ میں اس موسم کی دوسری برف باری ہوئی جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔ پہاڑیوں پر ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد اگرچہ کچھ وقت تک وادی میں سردی کی شدت میں کمی آئی تھی تاہم برف باری کے بعد موسم مسلسل خشک رہنے کے نتیجے میں سردی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہے گا اور اس دوران رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہو گی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 0.1ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کی رات کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.5ڈگری سلسیش تھا ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ اور شہر سرینگر وادی کے دو ایسے علاقے ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر رہا ۔انہوں نے کہاکہ کوکرناگ میں درجہ حرارت 0.4ڈگری سلسیش رہا جو گذشتہ رات کے مقابلے میں 3.7ڈگری سلسیش کم تھا ۔ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سلسیش رہا جبکہ اس سے قبل کی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سلسیش تھا ۔اسی طرح قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی 1.2،گلمرگ میں منفی 3.4ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر لداخ میں ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اس خطے میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیاجبکہ وہاں اس سے قبل کی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 1.3ڈگری تھا اور اس طرح لداخ میں یہ رات سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے ۔ کرگل میں بھی درجہ حرارت منفی ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے وہاں اس رات کا کم سے کم درجہ حرات منفی 9.1ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گلمرگ میں ایک مرتبہ پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تازہ اطلاعات ملنے تک وہاں 7انچ فرف جمع ہو گئی تھی برف باری کے بعد سیاحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے کیا ہے جبکہ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ برف باری سے ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کی طرف راغب ہو ں گے اور اس سے کشمیر میں سردیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog