نواز، بلاول ملاقات، آرٹیکل 63،62 ختم کرنے پر اتفاق

Published on March 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ بلاول کہتے ہیں میاں صاحب امید ہے اگلی ملاقات جیل سے باہر ہو گی، نوازشریف نے ہنس کر کہا کہ یہ بھی کہہ دیں کہ یہ ملاقات جلد سے جلد ہو، دونوں رہنماؤں نے میثاق جمہوریت کو مزید مستحکم اور دائرہ پھیلانے پر اتفاق بھی کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف مکمل پر عزم اور با اعتماد تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ “میاں صاحب آپ تین بار کے وزیر اعظم ہیں یہ زیادہ دیر آپ کو بند نہیں رکھ سکتے، میاں صاحب امید ہے اگلی ملاقات جیل سے باہر ہو گی”اس پر میاں نواز شریف ہنستے ہوئے بولے “یہ بھی کہہ دیں کہ یہ ملاقات جلد سے جلد ہو ” نواز شریف نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر لیں جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔بلاول بھٹو نے نواز شریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کر دی کہا ” میاں صاحب سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا علاج کرانے کو تیار ہے” جس پر نوازشریف بولے علاج تو میں خود بھی کروا سکتا ہوں یہ اجازت دیں تو، حکمران میرا علاج کرائیں میرا تماشا تو نہ بنائیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسپتال لے جایا جاتا ہے بلڈ پریشر اور بلڈ ٹیسٹ کروا کر واپس جیل لے آتے ہیں علاج نہیں کراتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes