کویت، گھریلو ملازمہ کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد

Published on February 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments


مالکان گھر چھوڑ کر فرار،ملازمہ پر تشدد کرکے اس کی پسلیاں توڑی گئیں جس سے وہ دم توڑ گئی،پولیس حکام
کویت سٹی(یو این پی )کویت میں انسانی حقوق کی پامالی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد ہوئی۔نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے السامیہ میں 29سالہ جوانا ڈینیلا نامی فلپائنی ملازمہ کی لاش ایک لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھیں۔کویت میں موجود فلپائنی سفیر ریناٹو ویلا نے بتایا کہ ملازمہ کے ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق ملازمہ پر تشدد کرکے اس کی پسلیاں توڑی گئیں جس سے وہ دم توڑ گئی، جس کے بعد مالکان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ملازمہ جوانا ڈینیلا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے انہیں کئی مہینے تک پیسے نہیں بھیجے اور نہ ہی اس کی کوئی خیر خبر آئی۔دوسری جانب مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ آخری فون کال پر ان کی بہن خوفزدہ تھی اور ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اپارٹمنٹ کے مالک نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے کرایہ دار نے ایک سال سے کرایہ نہیں دیا اور وہ بغیر بتائے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔جس کے بعد عدالت نے حکم صادر کیا کہ عدالتی ٹیم اپارٹمنٹ خالی کروا کر مالک کے حوالے کردے۔عدالتی حکم پر تحقیقاتی ٹیم نے جب اپارٹمنٹ کو کھول کر اس کی تلاشی لی تو ڈیپ فریزر میں سے ایک خاتون کی لاش ملی۔بعدازاں معلوم ہوا کہ لاش فلپائنی خادمہ جوانا ڈینیلا کی ہے جو لاپتہ تھی۔جوانا ڈینیلا کی لاشگزشتہ روز فلپائن پہنچاکر ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔دوسری جانب پولیس نے مذکورہ شامی لبنانی جوڑے کی تلاش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题