سعد رفیق نے غنڈہ گردی کے الفاظ پر معذرت کرلی

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے گزشتہ روز بولے گئے اپنے الفاظ ’’غنڈہ گردی‘‘ پر معذرتکر لی ۔ کہتے ہیں کہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ہو۔ اُنہوں نے پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کی تقریر کی مکمل ذمہ داری لینے کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیزگام ٹرین کی سپیڈ سے تقریر کی اور کہیں کہیں تھوڑی دیر کے لئے رکے بھی۔ شیریں مزاری کے سامنے ہاتھ بھی جوڑے۔ باجی اور بہن جی بھی کہا اور پارلیمنٹ کا ماحول بھی خوب خوشگوار بنایا۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر کے حوالے سے بڑا دعوی کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے دبنگ انداز اپناتے ہوئے خورشید شاہ صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کبھی جھوٹ بولا اور نہ ہی قیادت نے منی لانڈرنگ کی۔ گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی اور لفظ غنڈہ گردی کا تذکرہ بھی کئی بار کیا اور اُنہوں نے اپنے الفاظ واپس لینے کا اعلان بھی کیا۔خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ حکومت بھی پاناما لیکس کا جلد فیصلہ چاہتی ہے۔ خواجہ سعد رقیق نے جہاں پارلیمنٹ کے تقدس اور ایک دوسرے کی عزت کرنے پر زور دیا وہیں یہ بھی واضح کیا کہ اپنی قیادت کی توہین بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy