عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو، ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے لیکن حکومت کو کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes