فیصل آباد کرائم سٹوریز

Published on October 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

پرانی رنجش کی بنا پر میاں بیوی پر بدترین تشدد
فیصل آباد (یو این پی)پرانی رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 196رب کی رہائشی شاہین تبسم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر عبدالحمید کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اسی دوران ملزم اعظم اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور دونوں میاں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔
ادھار پیسے واپس مانگنے پر ملزموں کا شہری پر تشدد
فیصل آباد (یو این پی)ادھار پیسے واپس مانگنے پر ملزموں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیاتھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سوسا ں روڑ پر واقع دکان کے مالک ذیشان نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے ملزم انیس کو کاروباری تعلقات کے دوران ادھار رقم دے رکھی تھی جس کا واپس مطالبہ کرنے پر ملزم کی جانب سے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
دو خواتین سمیت 3 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ
پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارر وائی شروع کر دی
فیصل آباد (یو این پی)دو شادی شدہ خواتین سمیت 3 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 297 رب کے رہائشی سید جاوید اقبال نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم ندیم اقبال نے اس کی اہلیہ (م)کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے بلال پارک کے رہائشی محبوب حسین کی 18 سالہ بیٹی (م)کو ملزم سنی نے جبکہ تھانہ مدینہ ٹا¶ن کے علاقے چک نمبر 208 لے کے رہائشی ساجد نامی شہری کی اہلیہ (م)کو ملزم ساجد مسیح نے مبینہ طور پر گھر سے اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارر وائی شروع کر دی۔
فیصل آباد ، خاندانی دشمنی،2مختلف فیملی پر بااثر ملزموں کا تشدد
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 120 ج ب کی رہائشی امیراں بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اسی دوران ملزم ریاض اور اس کے دیگر 15 سے زائد مسلح ساتھی پرانی دشمنی کی بنا پر زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ غازی آباد کے رہائشی عبدالستار نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا وہ اپنے بیٹے اور بہو سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ کار میں سوار جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم اکرم اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے روک لیا گیا اور انہیں آہنی راڈ کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا۔
تین سالہ بچی نے شور مچاتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد (یو این پی)3 سالہ بچی نے شور مچاتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اکبر آباد کے رہائشی محمد عثمان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی تین سالہ بیٹی ام ہادیہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران آئس کریم بیچنے والے ملزم غلام احمد کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو قابو کر کے رکشے میں سوار کر لیا گیا اور اسے اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کی گئی جبکہ کمسن بچی کی جانب سے مزاحمت کرتے اور شور کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس پر ملزم غلام احمد اپنا آئس کریم والا رکشہ موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
تھانہ سمن آباد پولیس ریکارڈ یافتہ بھتہ خور اور جرائم پیشہ گرو ہ کے سامنے بے بس
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ سمن آباد پولیس ریکارڈ یافتہ بھتہ خور اور جرائم پیشہ گرو ہ کے سامنے بے بس ہو گئی۔ملزموں کی جانب سے بھتہ دینے سے انکار کرنے پر 3 افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے مسعودآباد کے رہائشی ریاض نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ملزم عمران اور اسکے دیگر ساتھیوں پر مشتمل بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزموں کا گروہ پورے علاقے کے لئے درد سر بنا ہوا ہے آئے روز شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ بھتہ خوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ متعدد بار تھانہ سمن آباد پولیس کو بھتہ خور گروپ کیخلاف شکایات کے اندراج کے باوجود بھی پولیس ملزموں کیخلاف اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے، ملزموں کی جانب سے بھتہ سے انکار پر 40 سالہ حافظ شہزاد اور اس کے 14 سالہ بھتیجے اریب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا امین نامی راہگیر بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes