بھارتی خاتون کا 63 سال سے روزانہ ایک کلو ریت کھانے کا دعویٰ

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments


بنارس: (یو این پی) انڈین ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کی کسما وتی تقریباً ہر روز ایک کلو ریت کھاتی ہیں لیکن صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بھارتی ٹی وی نے اس سلسلے میں کسما وتی اور ان کے اہل خانہ سے بات کی۔کسما وتی جب 15 برس کی تھیں تو ایک بار ان کے پیٹ میں درد ہوا تھا اور ایک طبیب نے انھیں گائے کے دودھ میں ریت ملا کر پینے کو کہا۔ کسما وتی کی پیٹ کی پریشانی تو ٹھیک ہو گئی لیکن ریت میں نہ جانے کیسا ذائقہ تھا کہ انھیں اس کی عادت پڑ گئی۔ بنارس کے چولاپور بلاک کے کٹاری گاؤں کی رہنے والی کسماوتی آج 78 برس کی ہیں اور گذشتہ 63 برس سے ان کی یہ عادت جاری ہے۔ کسماوتی کی شادی ہوئی، پھر دو بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی لیکن ہر دن ریت کھانے کا ان کا سلسلہ جاری رہا۔ کسماوتی مکمل طور صحت مند ہیں۔ ان کی آنکھوں پر چشمہ ہے نہ ہی ان کی کمر جھکی ہے۔ وہ ہر روز کھیت جاتی ہیں اور کھیتی باڑی کا کام بھی کرتی ہیں، اب ان کے پوتے پوتیاں بھی ہو چکی ہیں اور ان بچوں کی ذمہ داری اپنی دادی کے لیے ریت جمع کرنا ہے۔ کئی بار تو پڑوسی بھی انھیں ریت بطور عطیہ دے دیتے ہیں۔ اہلخانہ نے کہاکہ کھانے سے پہلے وہ ریت کو باقاعدہ دھوتی ہیں، دھوپ میں سْکھاتی ہیں اور کنکر پتھر بھی اس میں چنتی ہیں۔سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد اور نیند ٹوٹنے پر بھی انھیں کھانے کے لیے ریت چاہیے اور جس دن طلب کچھ زیادہ ہو جائے تو پورا دن ہی ریت پھانکنے میں گزر جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题