پشاور؛اے پی ایس سانحہ کی دوسری برسی،پشاورسمیت ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

6
پشاور(یو این پی)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر پشاورسمیت ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔سانحہ کی مناسبت سے تقریبات کے مقامات پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے جبکہ اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی حفاظت کے لئے اضافی نفریی تعینات کی گئی۔تعطیل کے باوجود حساس تعلیمی اداروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ خصوصی پیٹرولنگ بھی کی جاتی رہی ۔سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر شرکاء کو جامع تلاشی کے بعد شریک ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ اس موقع پر پولیس کے افسران خود مانٹیرنگ کرتے رہے ۔پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes