میئر فیصل آباد کیلئے رانا ثناء اللہ گروپ کو جاری ہونیوالا ٹکٹ منسوخ

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

19
فیصل آباد (یو این پی) چوہدری شیر علی کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی کام کر گئی اور قیادت نے سٹی میئر فیصل آباد کیلئے رانا ثناء اللہ گروپ کو جاری ہونیوالا ٹکٹ منسوخ کردیا ہے جبکہ چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ چودھری زاہد نذیر کو دینے پر ایم این اے میاں فاروق مستعفی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیگی قیادت فیصل آباد میں سٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل الیکشن پر عجیب مشکل میں پھنس چکی ہے۔ ایک کو مناؤ تو دوسرا روٹھ جاتا ہے۔ قیادت نے سٹی میئر کا ٹکٹ ثناء اللہ گروپ کے رزاق ملک کو دیا تو شیر علی نے بیٹے عابد شیر علی کو وزارت سے مستعفی ہونے اور پارٹی کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے ڈالی جو کام کر گئی اور قیادت کو بلاتاخیر سٹی میئر کا جاری کردہ ٹکٹ کینسل کرنا پڑا۔چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ چوہدری زاہد نذیر لے اڑے۔ میاں فاروق نے اسے اپنے بیٹے قاسم فاروق کے ساتھ ناانصافی سمجھا جنہیں قیادت نے دو روز قبل گرین سگنل بھی دیا تھا۔ میاں فاروق نے ایم این اے شپ کو خیرباد کہہ کر استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔چھ بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے میاں فاروق نے بتیس سالہ رفاقت توڑی تو ان کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔ لیگی دھڑوں کی لڑائی نے پارٹی قیادت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ 22 دسمبر کو ہونیوالا سٹی میئر کا الیکشن اوپن ہو چکا جبکہ چوہدری زاہد نذیر شیر کے نشان پر ہی میدان میں اتریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy