جنوری میں بارشوں کا امکان، حکومت پنجاب کا ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

2
لاہور(یو این پی) جنوری میں بارشوں کا امکان۔ حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 میں ہونے والی بارشوں کیلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔ اس ضمن میں لاہورسمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题