مفاہمت کے بادشاہ کی واپسی پرکیا ہوگا۔؟شیڈول تیار

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

3
اسلام آباد(یوا ین پی ) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تیارکرلیاگیا۔آصف زرداری تئیس دسمبرکوکراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ کی واپسی پرفنکشنل اورن لیگ کے بڑے رہنما جیالے بن جائیں گے۔ دبئی سے وطن واپسی کے بعدآصف زرداری کراچی میں دوروزقیام کریں گے،جس کے بعدوہ پی پی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات کے بعد لاڑکانہ کا رُخ کریں گے۔ کراچی پہنچنے پرپی پی رہنما کوائرپورٹ سے بلاول ہاؤس تک قافلے کی صورت میں لایاجائے گا۔استقبالیہ ریلی میں سندھ بھرسے قافلے شریک ہونگے جس کے لیے جیالوں نے تیاری شروع کردی ہے، آصف علی زرداری 24 دسمبرکوارکان اسمبلی اورمرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔سندھ کابینہ ارکان سے ملاقات بھی شیڈول کاحصہ ہے۔ آصف زرداری پچیس دسمبر کولاڑکانہ اوراُس سے اگلے روز گڑھی خدا بخش میں مزارپر حاضری دیں گے۔ستائیس دسمبرکوبے نظیربھٹوکی برسی پراجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ اٹھائیس دسمبر کو نوابشاہ میں اپنے والد کی قبر پرحاضری دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes