ہر پاکستانی سی پیک کا محافظ ،منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل پہنچایاجائے گا ،پاک فوج

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

5
پاک فوج راہداری کی سیکورٹی کیلئے نے15ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا 
بحریہ نے خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں
معاشی خوشحالی دہشت گردی کیخلاف بہترین ہتھیار ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی بیجنگ میں پریس کانفرنس
19ہزار چینی پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ، حکومت نے ان کی حفاظت کابندوبست کیا ہے،پاکستانی سفیر
بیجنگ(یوا ین پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہر پاکستانی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کا محافظ ہے ، منصوبے کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج نے15ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے، پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعودخالدکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کواجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوراس کے عوام اس منصوبے کوبہت اہمیت دیتے ہیں اورہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے منصوبے کوہرصورت مکمل کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ۔ انہوں نے یو این پی سے کہا کہ پاک فوج نے سی پیک کی سیکورٹی کے لیے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے اسی طرح پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے جبکہ صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔ایک سوال پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ معاشی خوشحالی دہشت گردی کیخلاف بہترین ہتھیار ہے ۔اس موقع پرپاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes