پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا سکھ کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بن گیا

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

3
لاہور (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار ایک سکھ کھلاڑی مہندر پال کو 30  ایمرجنگ پلیئرز (ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں)کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے مہندرا کے عزائم بہت اونچے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ملتان میں منعقدہ انڈر ا9 تربیتی کیمپ میں پیسر مہندرا سنگھ  ٹریننگ لینے والے پہلے سکھ کھلاڑی ہیں جن کا انتخاب خالصتا میرٹ کی بنیا دپر کیا گیا۔ مہندراکا ماننا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد اور ہمیں برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں۔پشاورمیں پیدا ہونے والے مہندرا سنگھ کے والدین کا تعلق مردان سے ہے ۔ 15 سال قبل والدین کے ہمرا ننکانہ صاحب منتقل ہوئے۔اوپن ٹرائل کے دوران ایمرجنگ کیٹگری میں مردان سے منتخب ہونے والے مہندرا سنگھ کے مطابق انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنا پسند تھا۔دائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے مہندرا بیٹنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔گورنمنٹ کالج لاہور کی کرکٹ ٹیم اور کلب سے کھیلنے والے مہندرپال سنگھ اب پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور وہاں کی کرکٹ ٹیم  کا حصہ ہیں۔پاکستان کرکٹ میں بطورسکھ برادری کے پہلے کھلاڑی شمولیت پرمہندرا اور ان کے اہل خانہ کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题