لاہور ‘عدالت نے بھارتی شہری کو3ماہ قید کی سزا سنائی

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

44
لاہور(یو این پی)لاہورکی مقامی عدالت نے بھارتی شہری کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام کرنے کے الزام میں ساڑھے3ماہ قید کی سزا سنا دی۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ اجمل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بھارتی شہری ریحان الرحمن کوجرم ثابت ہونے پرقید کی سزا سنائی۔پولیس نے ویزے کی مقررہ میعاد سے زائد عرصہ پاکستان میں رہنے پرریحان الرحمن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاتھا۔عدالت نے پولیس کو حکم دیاکہ سزا مکمل ہونے پربھارتی شہری کو ملک بدر کر دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes