ضلعی چیئر مین وہاڑی کا تاج پیر غلام محی الدین چشتی کے نام

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 923)      No Comments


وہاڑی (ڈاکٹر بی اے خرم )غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہاڑی میں ضلع چیئرمین کے لیےپیر غلام محی الدین چشتی 77 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقبل زاہد اقبال چوہدری 37 ووٹ اورسید علمدار حسین 8 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے واضح رہے پیر غلام محی الدیں صوبائی وزیر میں‌رہ چکے ہیں‌ پچھلے عام انتخابات میں‌ سابق نائب ضلعی ناظم چوہدری محمد یوسف کسیلیہ جو کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے ان سے شکست کھا گئے تھے آج ہونے والے الیکشن میں انہیں مسلم لیگ ن کی حمایت سمیت سابق ضلعی چیئر مین و سابق وفاقی وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ کی بھی بھر پور حمایت حاصل تھی
بلدیہ وہاڑی کے نئے چیئر مین کے لئے شیخ محمد حسین لکی فلور مل والے 17 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابلادر علی بھٹی 14 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پہ رہے
بلدیہ میلسی کے ہونے والے انتخاب میں‌توصیف خاں 13 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل مہر ظفر اقبال 5 ووٹ لے کر ناکام رہے
میونسپل کمیٹی بلدیہ بورے والہ کے انتخاب میں مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں‌ اور ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں‌کی حمایت یافتہ چوہدری عاشق آرائیں‌27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سابق ضلعی چیئر مین و سابق وفاقی وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے حمایت یافتہ امیدوار میاں عبدالمتین 18 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوگئے ان کی شکست سے سیاسی کنگ میکر نسیم شاہ کو زبردست سیاسی جھٹکا لگا اور اس کے اثرات آنے والے عام انتخابات میں‌بھی دکھائی دیں‌گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题