بلدیاتی انتخابات ؛ نون لیگ کو اٹک میں اپ سیٹ شکست

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

1
لاہور (یوا ین پی) کون پہنے گا میئر کا تاج، کس ضلع میں کس کا پیارا بنے گا چیئرمین۔ پولنگ ختم ہو گئی اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اکثر اضلاع میں ن لیگ کی برتری،  جیتنےوالوں کا جشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی جیتا، کوئی ہارا، کہیں ڈھول تو کہیں سوگ۔ ن لیگ نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق نوید آرئیں ملتان کے مئیر منتخب ہو گئے۔ ضلع کونسل فیصل آباد سے چوہدری زاہد نذیر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ سیالکوٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے خواجہ عاطف پاشی کامیاب ہوئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی قصور سے ایاز خان چیئرمین، میونسپل کمیٹی کامونکی سے رانا سجاد احمد چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق قصور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین رانا سکندر حیات، میونسپل کمیٹی پتوکی سے ن لیگ کے عمران شاہد چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی منکیرہ سے ملک عنصر اقبال چھینہ، میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ سے چودھری محمدسعید چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ البتہ اٹک میں اپ سیٹ نتیجہ آ  گیا جہاں ضلع کونسل انتخابات میں مسلم لیگ (ق) نے میدان مارلیا۔ یہاں سے مسلم لیگ (ق) کی امیدوار ایمان طاہر 58 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے بھانجے کو شکست دے دی۔ ایمان طاہر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کی بھانجی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سردار احسن نے 37ووٹ حاصل کئے۔ ملتان میں ضلع کونسل کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار دیوان عباس بخاری چیئرمین منتخب ہو گئے۔ دیوان عباس بخاری نے 99ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے عمر فاروق 14 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی حمایت سے رانا ثناءاللہ گروپ کامیاب ہو گیا۔پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے رانا ثناء گروپ کے ملک رزاق کو ووٹ ڈالے۔ گجرات میں مسلم لیگ ق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع چیئرمین گجرات سے ن لیگی امیدوار چودھری علی تنویر نے فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔ مدمقابل چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ بی بی سمیرا الہیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔عارف والا میونسپل کمیٹی میں ن لیگ کے امیدواروں میں مقابلہ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ ٹاس پر ہو گا۔ یہاں پر ظہیر اسلم گجر ایڈووکیٹ اور سید ہادی شاہ نے 22،22 ووٹ لیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes