پنجاب میں شتر مرغ کی فارمنگ کے منصوبہ کے لئے 12ملین روپے کے فنڈز جاری

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی) پنجاب میں شتر مرغ کی فارمنگ کے منصوبہ کے لئے 12ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں پنجاب لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ شتر مرغ کی فارمنگ کے منصوبہ سے گوشت کی مقامی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ شتر مرغ کے قیمتی گوشت کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شتر مرغ سے پولٹری کے مقابلہ میں 10 فیصد جبکہ روایتی لائیو سٹاک فارمنگ کے مقابلہ میں 15 فیصد زائد گوشت حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں شتر مرغ کے 30ہزار سے زائد فارمز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ شتر مرغ کا گوشت پولٹری اور سرخ گوشت کے مقابلہ میں کہیں زیادہ مفید اور سستا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شتر مرغ کی فارمنگ کے فروغ سے غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog