آصف زرداری کی ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی، تیاریاں عروج پر، جیالے پرجوش

Published on December 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

5
کراچی (یوا ین پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ شریک چیئرمین کے استقبال کے لئے جیالوں نے جگہ جگہ استقبالی کیمپ قائم کئے ہیں۔ جہاں اپنے رہنما کی آمد کی خوشی میں آتشبازی بھی کی گئی۔ کارکنوں نے آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لئے اونٹ کا صدقہ بھی دیا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر آصف زرداری کی آمد کے موقع پربھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لیں۔ جیالوں کو دوپہر ایک بجے اولڈ ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آصف زرداری کی آمد 3 بجے تک متوقع ہے کراچی پہنچنے پر آصف زرداری جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ جس کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بلاول ہاؤس روانہ ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes