اب بھارت میں ‘نقد رقم’ بھی فروخت ہونے لگی

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

2
ممبئی(یو این پی)ایک آن لائن بھارتی ریٹیلر نے اب اپنے ملک میں اس چیز کی فروخت شروع کردی ہے جسکی مانگ آج کل بہت زیادہ ہے، اور وہ ہے نقد رقم۔ آن لائن ریٹیل اسنیپ ڈیل نے جمعرات کو اپنی ‘ کیش ایٹ ہوم’ سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا جس کے تحت منتخب شہروں کے رہائشی 2 ہزار تک کی رقم کا آرڈر کرسکتے ہیں جو انہیں گھروں تک پہنچائی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ سروس جذبہ خیر سگالی کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں نقد رقم کی قلت کے مسئلے پر قابو پانا ہے جو گزشتہ ماہ بھارت بھر میں 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کے استعمال کی پابندی سے پیدا ہوا۔ خیال رہے کہ بھارت نے اپنے بیشتر نوٹوں (86 فیصد گردش کرنے والے نوٹ) کے استعمال کو 9 نومبر کو منسوخ کردیا تھا جس کے نتیجے میں کروڑوں افراد مالی مسائل کا شکار ہوگئے اور آج کل اپنا زیادہ وقت بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر گزار رہے ہیں۔ اسنیپ ڈیل کا کہنا ہے کہ گورا گاﺅں اور بنگلور کے ہائشی نقد رقم کا آرڈر کرسکتے ہیں اس کی ادائیگی موبائل والٹ ایپ یا ڈیبیٹ و کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ اس سروس کو جلد دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔ کمپنی اس سروس کے لیے صرف ایک روپیہ چارج کرے گی اور دیگر صارفین کے آرڈرز سے ملنے والے پیسوں سے یہ رقم فراہم کی جائے گی۔ بھارت میں اس مالی بحران کے بعد سے کمپنیاں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کررہے ہیں اور شہریوں کو رقم کی تلاش میں مدد فراہم کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy