آسٹرازنیکا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، حکام وزارت صحت

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) امریکی کورونا وائرس ویکسین آسٹرازنیکا کی ایک اور کھیپ 27 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گی۔حکام وزرات صحت کے مطابق آسٹرازنیکا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، یہ ویکسین گاوی کی طرف سے پاکستان کو بطور امداد دی جا رہی ہیں۔وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گاوی کے تحت پہلے بھی فائزر، موڈرنا، سائنوفارم اور اسٹرازنیکا کی ڈوز ملی ہیں۔حکام کے مطابق گاوی کے تحت پاکستان کو سائنوفارم کی 6.1 ملین اور موڈرنا کی 5.5 ملین ڈوزز مل چکی ہیں۔حکام نے بتایا کہ گاوی کے تحت پاکستان کو 24 لاکھ اسٹرازنیکا اور ایک لاکھ 6 ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز مل چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme