ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی کی74کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ عمارت کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کریں ڈی سی او وہاڑی

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

dco

وہاڑی(یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے صوبائی محکمہ تعمیرات اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی74کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ عمارت کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات کریں یہ بات انہوں نے عمارت کے معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، اے ڈی سی تنویرالرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، ڈی او بلڈنگز عمران اشرف مان ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز سید منصور علی شاہ،ڈی او فاریسٹ اشفاق شاہد،ایس این اے شیخ خرم سلیم اور دیگر افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ نئی عمارت کو محکمہ صحت کے حوالہ کرنے کا کام دو روز میں مکمل کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی لیے نئی خرید کردہ طبی آلات و مشینری کی تنصیب فوری طور پر شروع کی جائے بجلی کے بلا تعطل فراہمی کے لیے کنکشن کی تنصیب آئندہ تین روز میں مکمل کی جائے مین سٹیشن اور سب سٹیشن کے پینل جلد نصب کئے جائیں اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگز سید منصور علی شاہ نے بتایا کہ بجلی اور سوئی گیس کی تنصیب سے لفٹ اور ہسپتال کا سنٹرلی کولنگ اینڈ ہیٹنگ سسٹم چلا دیا جائے گا گیس کنکشن کے لیے پائپ لائین کی تنصیب کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرادیا گیا ہے اسی طرح سوئی گیس میٹر کی تنصیب کے لیے بھی ڈیمانڈ نوٹس دو روز میں جمع ہو جائے گا بجلی چلانے کے لیے ڈسٹری بیوشن پینل کی تنصیب شروع ہے لفٹ کی تنصیب ہو چکی ہے ٹیسٹنگ کا کام باقی ہے جو بجلی کنکشن مکمل ہونے پر کیا جائے گا ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے بتایا کہ جو طبی آلات خریدے جا چکے ہیں ان کی تنصیب کا کام شروع ہے آپریشن تھیٹرز میں لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ایم آئی آر اور سٹی سکین مشینیں بھی جلد خرید کر لی جائیں گی ڈاکٹرز اور عملہ کے علاہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی بھرتی کے لیے ایس این ای منظوری کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جا چکی ہے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈی او فاریسٹ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لان بہتر بنانے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy