ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی: جیکولین فرنینڈس

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈاداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہاہے کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں فلم’’ ریس تھری ‘‘پر کام کر رہی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا ہے ،اداکارہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ میں ٹرول کو سنجیدگی سے نہیں لیتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا وہ یہ سب کچھ کرتے ہیں، سوشل میڈیا کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں اور کچھ لوگ اپنی پریشانیوں اور ناکامیوں کا بدلہ اس پلیٹ فارم کے زریعے ایسی باتیں کر کے لیتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں سلمان خان،، بوبی دیول، انیل کپور، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں جبکہ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes