عوام دشمن پالیسی ، سلطنت عباسیہ نےاپنے آخری روزعوام پہ پٹرول بم گرا نے کیلئے کمر کس لی

Published on May 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

کراچی (یواین پی) جاتی ہوئی حکومت نے اپنے آخری دن بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں جھٹکا دینا یاد رکھا ہے، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 86 پیسے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق کل (31 مئی ) مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری دن ہے اور اس سے اگلے دن یعنی نگران حکومت کے پہلے ہی دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 86 پیسے تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پٹرول 7 روپے 46 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 86 پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes